بلوچستان سکیورٹی فورسز کے آپریشن

بلوچستان: تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد کمانڈروں سمیت 7 کارندے مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقےگور چوپ میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ، کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر پولیس آپریشن میں ہلاک

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں کمانڈرحاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارےگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نےفرار ہونے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع