شوکاز نوٹس جواب دو

آپ نے اپنی جماعت کے کس رکن کو عوام کا سامنا کرنے کے قابل چھوڑا ہے؟

اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس دینے سے پہلے اُس شوکاز کا جواب دو جو قوم نے آپ کو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی اور بدامنی میں دھکیل دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ نے بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں: عوام کا پریشر دیکھ کر ہمارے منحرف ارکان واپس آجائیں گے: وزیر اعظم

اپوزیشن پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اگر بقول آپ کے 14 اراکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہےکہ 342 کے ایوان میں165ارکان آپ کے ساتھ رہ گئےہیں، گویا آپ اکثریت کھو چکے ہیں ، آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہیں، اب اقتدار سےچپکے رہنےکا کوئی فائدہ نہیں۔