marvi malik

مانسہرہ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک حملہ میں زخمی

مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک پر غازی کوٹ میں 3 افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا، ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک دی اور کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی ہیں، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کا بھی کہا، کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند

یہ بھی پڑھیے:کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 16 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا، موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کی درخواست پر تھانا سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔