گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے، وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جاسکتا، ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے جس کے بعد صدر مملکت کے پاس سمری پر دستخط کرنے کے لیے 15دن کا وقت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے یہ اقدام اس لیےکیا گیا ہےکہ عمر سرفراز چیمہ نے آج گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف برداری کی تقریب مؤخر کروادی تھی۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ ابھی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب نہ منعقد کی جائے۔

خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔