پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان

پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے تقریباً ایک سال بعد سرکٹ میں زبردست واپسی

پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے تقریباً ایک سال بعد سرکٹ میں زبردست واپسی کی پاکستان ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کر گیا

پاکستان نے فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے ایف ای آئی سی آئی سی 2-اسٹار لانگ فارمیٹ ایونٹ ہارس ڈی جارڈی میں 12 واں مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد اب پاکستان نے ایشین گیمز 2022-23 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے
عثمان خان کو گزشتہ سال ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس نے انہیں تقریباً 5 ماہ تک بحالی میں رکھا۔ عثمان خان کا گھوڑا "کاشر” بھی اس حادثے میں گرنے سے مر گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

اس بار 41 سالہ عثمان خان نے سات سالہ فرانسیسی گھوڑے ایڈن ڈو ویریٹ کے ساتھ شراکت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

پاکستانی ایتھلیٹ کو وہ گھوڑا اپنے ایونٹ سے صرف 10 دن پہلے ملا تھا اور اس کے ساتھ تربیت کے لیے مناسب وقت نہیں ملا تھا۔

تاہم، وہ ایڈن ڈو ویریٹ کے ساتھ تمغے جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔