شیخ رشید احمد

ملک ان سے نہیں چل رہا،جلد نگران حکومت بنے گی، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں، تحریک انصاف کے بغیر کابینہ نہیں بن سکتی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں بڑے فیصلے ہو رہے ہیں، ملک ان سے نہیں چل رہا، نگران حکومت بنے گی، آصف علی زرداری نے ان سے جو بدلہ لینا تھا لے لیا، اتحادی ساتھ نہ رہے تو حکومت اکثریت کھو دے گی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں مگر یہ لوگ اداروں سے افسران کو نکال کر کرائے کے لوگ بھرتی کررہے ہیں، ایف آئی اے ایک کام میں لگا ہے کہ حمزہ شہباز، فریال تالپور، آصف علی زرداری کے کیسز کیسے ختم ہوں۔48 گھنٹے میں فیصلے ہو جائیں گے، زیادہ تر سیاسی جماعتیں الیکشن کی حامی ہیں،
سابق وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت ہے، اب آپ کو پاکستان آنے سے کون روک رہا ہے۔جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا تھا وہ عقل کا اندھا تھا، آج ملک میں ایک ہی نعرہ ہے چور اور غدار کا۔

مزید پڑھیں:  سانحہ9مئی کوایک سال مکمل،جیدعلماء ودیگرکاجناح ہاؤس کادورہ