سینیٹ میں الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی بلز

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی بل 2022 اور انتخابات ترمیمی بل 2022 ایوان بالا میں بھی کثرت رائے سے منظور ہوگئے، اپوزیشن نے بلز کے خلاف چیئر مین سینیٹ کے ڈائس کا گھیرا کرکے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے بھرپور مخالفت کی اور چئیرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیرا کرکے بل کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا ای وی ایم مشین میں کافی مسائل ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے بھی اعتراضات اٹھائے۔اسی طرح نیب ترمیمی بل 2022 بھی قومی اسمبلی کے بعد ایوان بالا سے منظور کروا لیا گیا۔ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جس کی کثرت رائے سے شق وار منظوری دی گئی۔ دوران اجلاس قومی اسمبلی سے منظور کردہ انتخابات ترمیمی بل 2022 سینیٹ میں بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل پارلیمانی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے شق وار منظور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت ہے،ہم سچ کیوں نہیں بولتے؟:جسٹس اطہرمن اللہ
مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

بل کی منظوری کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ایوان بالا میں اپوزیشن بینچز سے مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر حکومت پر تنقید کی گئی جبکہ سینیٹر زرقا خان اور اعجاز چودھری نے ظالموں جواب دو مہنگائی کا حساب دو کے نعرے بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا اس وقت ملک میں سے بڑی امپورٹڈ چیز موجودہ حکومت ہے اگر یہ امپورٹڈ حکومت ختم ہوجائے تو معیشت ٹھیک ہوجائے گی۔