ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار نصف سنچری،لنکا شائر نے ورسٹر شائر کو شکست دیدی

جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں لنکاشائر کے ڈیوڈ ڈیوڈ کی نصف سنچری کی بدولت اور رچرڈ گلیسن کی پانچ وکٹوں کی بدولت لنکا شائر نے ورسٹرشائر کائونٹی کو بارہ رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرلی ہے جبکہ ورسٹر شائر کی جاری ٹورنامنٹ میں یہ تیسری شکست ہے، تفصیلات کے مطابق لنکاشائر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس میں جس میں ٹم ڈیوڈ کے 25 گیندوں پر 60 رنز نمایاں تھے جس میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے لنکا شائر کی جانب سے پیٹ برائون سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ای ڈی برناڈ نے دو، جوش بیکر، چارلی مورس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ورسٹر شائر کی ٹیم کولن منرو کے 53 رنز کے باوجود ہدف کے تعاقب میں مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنزبنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ بارہ رنز کے فرق سے ہار گئی،لنکا شائر کی جانب سے رچرڈگلیسن نے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لیوک ووڈ اور میٹ پارکیسن ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی