کرشمہ نے بہن کرینہ کے ساتھ شاندارتصویر شیئر کردی

کرشمہ نے بہن کرینہ کے ساتھ شاندارتصویر شیئر کردی، آپ بھی دیکھیں

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی بہن کرینہ کپور کے ساتھ ایک شاندار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔انسٹاگرام پر راجہ ہندوستانی سٹار نے کرینہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور مداحوں کواپنی جانب متوجہ کرلیا۔تصویر میں،سیلفی میں دونوں بہنیں دکھائی دے رہی ہیں جو انتہائی شرارتی موڈ میں دکھائی دیتی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کرشمہ نے لکھا، بہن کو یاد کر رہی ہوں۔جیسے ہی اس نے تصویر پوسٹ کی، کرینہ نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا، "اس تصویر سے پیار کرو،۔”اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے بھی کمنٹ سیکشن میں دل کا ایموجی چھوڑا۔

47 سالہ کرشمہ کپور جلد ہی ابھینئے دیو کی فلم برائون میں جلوہ گر ہونگے۔کرینہ ادویت چندنس کی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی جو ہالی ووڈ کے کلاسک فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ اس میں عامر خان اور ناگا چیتنیا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی