اوپنر عابد علی ایک بار پھر ان ایکشن نظر آنے کیلئے پرعزم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی جنہیں گزشتہ سال دل کی تکلیف کی وجہ سے اسٹنٹ ڈالے گئے تھے اب ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں اور پرعزم ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے، عابد علی نے ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران گفتگو کے دوران کہا کہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، جب مجھے دل کی تکلیف ہوئی اور مجھے ہسپتال میں داخل کیا گیا تو اس وقت لوگوں نے کہنا شرو ع کردیا کہ اب اس کی کرکٹ ختم ہو گئی ہے لیکن میں اپنے اللہ پر بھروسہ کئے ہوئے تھا ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق دھریے دھیرے پریکٹس کا آغاز کیا اور جب میرا نام نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے آیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں مداحوں کی دعائوں اور بالخصوص میری فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا جس کیلئے میں ان سب کا شکرگزار ہوں، اللہ نے چاہا تو بہت جلد دوبارہ ایکشن میں بھی نظر آئوں گا۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست