آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شین ایبٹ کی انگلی فریکچر ہو گئی،دورہ سری لنکا سے آئوٹ

دورہ سری لنکا پر موجود آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کو میزبان ٹیم کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، آل رائونڈر شین ایبٹ انگلی میں فریکچر کے بعد دورہ سری لنکا سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آسڑیلیا اے ٹیم کے پیٹر ہینڈکومب بھی دورہ سری لنکا ادھورا چھوڑ کر اپنی حاملہ اہلیہ کے پاس واپس چلے گئے ہیں، شین ایبٹ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسڑیلوی ٹیم کا حصہ تھے، شین ایبٹ کو بائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ نیٹ پریکٹس کے دوران آئی جس کے بعد سیکن رپورٹ کے مطابق ان کی انگلی میں فریکچر ہے کرکٹ آسڑیلیا نے فوری طور پر ان کے متبادل کے طور پر فاسٹ بائولر سکاٹ بولینڈ کو سری لنکا طلب کرلیا ہے۔سکاٹ بولینڈ سری لنکا کیخلاف دو میچوں کی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل