متھالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی ویمن کرکٹر متھالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بھارت کے نامور ویمن کرکٹر متھالی راج نے بالآخر اپنے طویل کیریئر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے،

متھالی راج نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کیا ، 39 سالہ متھالی راج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ بہترین وقت ہے

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کیونکہ اس وقت بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑی کے ہاتھ میں ہے اور بھارتی ویمن کرکٹ کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے، اپنے پیغام میں متھالی راج نے یہ نہیں بتایا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کیا کرنے والی ہیں تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی اس کھیل سے جڑی رہیں گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی میں بھارت کی جانب سے میدان میں اتری تو ذہن میں یہی ہوتا تھا کہ بہترین سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں، ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ مجھے ترنگا پہننے کا موقع دیا گیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے ایک طویل عرصہ تک بھارتی ویمن ٹیم کی قیادت کی ہے یہ سفر اب ختم ہو رہا ہے تاہم نئے سفر میں بھی کرکٹ کا کھیل میرے ساتھ رہے گا

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری