ناصرباغ روڈپرنجی سکول

ناصرباغ روڈپرنجی سکول ڈرائیورمستورات تنازعہ پرقتل

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ روڈ پر مستورات کے تنازعہ پر دن دیہاڑ ے نجی سکول کے ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے مقتول کا بھائی بال بال بچ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بادیزئی سٹاپ پر پیش آیا جہاں نجی سکول کا ڈرائیور محمد شعیب ولد فرید گل اپنے بھائی کے ہمراہ سٹاپ پر موجود تھا اس دوران موٹرسائیکل پر سوار افراد نے آکر اسے گولیاں مار دیں۔ مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی سہیل احمد ولد فرید گل ساکن برج ڈھیری سفید سنگ کی رپورٹ پر دو ملزموں حضرت حسین عرف تا جو ولد زر خان اور جلال ولد بخشش ساکنان سفید سنگ برج ڈھیری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ فریقین میں مستورات کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی آج پشاور میں پاور شو کا مظاہرہ کریگی، تیاریاں تیزی سے جاری