عامر لیاقت حسین کی اچانک موت

عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر شوبز ستارے بھی غمزدہ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر شو بز کے ستاروں نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا ہے، آرمینا خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”ہم بڑے بڑے منصوبے بناتے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا بھی پتہ نہیں ہوتا” زندگی اچانک ختم ہو جاتی ہے

معروف اداکار فیصل قریشی اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا ہے کہ بہت افسوس ناک خبر ہے اداکارہ صنم جنگ اور ماڈل شہزاد نور نے عامر لیاقت حسین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے، گلوکار یاسر جسوال نے بھی عامر لیاقت حسین کی اچانک موت کو بڑا صدمہ قرار دیا ہے

معروف اداکارہ دعا ملک نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا ہے کہ میرا دل اور میری آنکھیں رو رہی ہیں کسی کو نہیں پتہ عامر لیاقت حسین نے کتنے لوگوں کی مدد کی، عامر لیاقت حسین ایسا شخص تھا جو مدد کے وقت آپ کے ساتھ ہوتا تھا وہ ہر کسی کے ساتھ کھڑا ہونے والا شخص تھا انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے درخواست ہے کہ کم از کم کسی کی موت پر طنز کرنا بند کردیں اللہ کا واسطہ ہے محبت پھیلائیں۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے