نیشن کپ، سپین نے سوئٹزر لینڈ کو ایک صفر سے شکست دیدی

یوئیفا نیشن کپ میں سپین کی ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، سپین کی جانب سے واحد گول پیبلو سارابیا نے سکور کیا، تاہم اس گول کو دو رویوز کے بعد ریفری نے دیا کیونکہ کہا جا رہا تھا کہ جب پیبلو نے گیند کو گول پوسٹ میں پھینکا تو وہ آف سائیڈ تھے تاہم دو رویوزکے بعد ریفری نے سپین کے حق میں فیصلہ دیدیا، سوئس ٹیم کو میچ کے آخری لمحات میں دو گول کرنے کے مواقع ملے مگر وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، بریل ایمبولا کی لگائی کک گول پوسٹ سے باہر چلی گئی جبکہ ڈیجیبرل کی جانب سے کک کو گول کیپر نے روک لیا جنیوا میں کھیلے اس میچ کے بعد اب سپین کے گروپ اے ٹو میں تین گیمز کے بعد پانچ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی