بھائی نے بھائی کوقتل کردیا

بیوی نے شوہر،بھائی نے بھائی کوقتل کردیا

پشاور( جنرل رپورٹر)سر بند میں بیوی نے اپنے شوہر کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بھائی نے بھائی کو فائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا ۔

34سالہ ذبیح اللہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو بیوی حیا تہ نے فائر نگ کر کے قتل کیا اور نعش گھر میں چھوڑ کرفرارہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

دوسرا واقعہ شہید آبادمیں پیش آیا جہاں زر بی بی زو جہ اسرار محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا فقیر حسین نشہ کا عا دی تھا۔دوسرے بھائی اسرارحسین نے منع کیاتوتکرار کے دوران فائرنگ کردی جس سے فقیر حسین دم توڑ گیا ۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور