ویمنز کرکٹ، جنوبی افریقہ نے آئرش ٹیم کو دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے ،ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے آئر لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو تیرہ رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے گیبی لیوس 59، صوفیہ میکمہون 42 اور جارجینا ڈیمپسے 45 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ قابل ذکر رہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنیم اسماعیل نے تین، نیڈانی ڈی کلرک نے دو جبکہ رسیبی اور سونی لیوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 214 کا ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، لارا گوڈال نے 93 رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آندری سٹین نے 84رنز ناٹ آئوٹ بنائے جبکہ لورا والوواٹ نے 27 رنز سکور کئے، جنوبی افریقہ کی گرنے والی واحد وکٹ جارجینا کے حصے میں آئی۔جنوبی افریقہ کی لارا گوڈال کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا