صحت کارڈ

وفاق نے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے رقم دینے سے انکار کر دیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کی رقم سے ہاتھ اٹھالئے، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے فنڈز سے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈز کیلئے رقم کی ادائیگی کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیبر پختوںخوا حکومت نے وفاق کو ایک مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت قبائلی اضلاع کی تمام مالی ذمہ داریاں وفاق کی ہیں۔ وفاق قبائلی اضلاع کے عوام کے صحت کارڈ کے لئے صوبائی حکومت کو 5ارب روپے کی ادائیگی کرے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرامز اور دیگر اخراجات پر پہلے سے 21 ارب روپے کا کٹ لگایا جاچکاہے۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع سے متعلق تمام انتظامی ذمہ داریوں سے ہاتھ اٹھالئے ہیں، صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے صحت کارڈ فنڈز کی ادائیگی کےلئے وفاق کو مراسلہ بھیج دیاہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاق ادائیگی کرے گی تو صوبائی حکومت ضم اضلاع کے صحت کارڈ کےلئے پرمیم ادا کریں گی۔