بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

بیٹے نے باپ کوقتل کرکے گھر میں دفنادیا

بٹ خیلہ( نمائندہ مشرق) مٹکنی ملاکنڈ میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کر کے گھر میں ہی دفنا دیا ۔

لیوی پوسٹ قلنگئی کے مطابق مسماة شاہدہ زوجہ محمد الیاس نے رپورٹ درج کروائی کہ گزشتہ شب اس کے بیٹے شہریار اور شوہر محمد الیاس کے درمیان گھریلو تنازعہ پر تکرار ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

بیٹے نے باپ کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تاہم محمد الیاس گھر پر ہی رہا جس پر آدھی رات کو ملزم شہریار نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا اور والدہ کو خاموش رہنے کی دھمکی دی اور نعش گھر کے کمرے ہی میں دفنا دی۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری

ملاکنڈ لیوی نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے طوطہ کان ہسپتال پہنچا دی ۔ لیوی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔