وکیل سے لڑائی

ایک اورایڈیشنل اے سی کی سینئر وکیل سے لڑائی

رستم(نمائندہ مشرق)ایڈیشنل اے سی اور سینئر وکیل کے درمیان تلخ کلامی کے بعد تحصیل کمپلیکس رستم میں ہنگامہ کھڑاہوگیا،

وکیل کا بلڈپریشر ہائی ہونے پرہسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم جنید خالد اور سینئر وکیل عبدالرشید پیرزادہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، وکیل نے ایک کیس میں درخواست دی تھی جس میں گزشتہ روز پیشی تھی وکیل کے آنے سے پہلے ایڈیشنل اے سی نے درخواست خارج کردی جس پر وکیل نے اے سی رستم سے پوچھا کہ میرے آنے کے بغیر کیوں درخواست خارج کی اس بات پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

وکیل پہلے سے دل کا مریض تھا تلخ کلامی کی وجہ سے اس کا بلڈپریشر ہائی ہوگیا اور اسلام آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مردان بار کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے اس میں فیصلہ ہوگا جس کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یادرہے کہ کچھ روز قبل پشاورمیں ایک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی سینئر وکیل کے ساتھ لڑائی بیوروکریسی اوروکلا کی لڑائی میں تبدیل ہوگئی تھی جسے بڑی مشکل سے مذاکرات اورجرگہ کے ذریعے ختم کرایاگیا

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق