خواہش ہے 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کرائوں،شبنیم اسماعیل

جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر شبنیم اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھی سے اچھی کارکردگی دکھائی اور بہترین بائولنگ کراتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کریں، شبنیم اسماعیل اس وقت جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی ویمن کرکٹر ہیں، انہوں نے ون ڈے میں 189 اور ٹی ٹوئنٹی میں 112 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ اس وقت خواتین ون ڈے بائولرز کی عالمی درجہ بندی میں دوسری جبکہ خواتین ٹی ٹوئنٹی بائولرز کی عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت انگلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں مصروف ہوں اور کوشش ہو گی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ میری فطرت میں شامل ہے کہ میں تیز سے تیز گیند کرائوں، شبنیم اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کرائوں، شبنیم اسماعیل نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اب تک صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیل رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی