سوات کے ضمنی الیکشن

سوات کے ضمنی الیکشن میں آج پی ٹی آئی کاامتحان

سوات( بیورو رپورٹ)سوات کے صوبائی حلقہ 7 پر آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کاامتحان ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کےمطابق مذکورہ حلقہ میں پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہےگی.

تاہم پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں موجود ووٹرز کو 5بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی اس صوبائی حلقہ میں مجموعی طور پر 1لاکھ83ہزار308افراد کے ووٹ رجسٹرڈ ہیںجن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ2ہزار88 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد81 ہزار220 ہے پولنگ کیلئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 124پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن کے اندر 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیںسکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کیلئے تمام پریزائیڈنگ افسران کو تین دن کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

جبکہ پولنگ سٹیشن سے باہر سکیورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کی کوئیک رسپانس فورس کے انچارج آفیسر کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں یہ نشست اے این پی کے ایم پی اے وقار خان کی وفات سے خالی ہوئی ہے جس پر آج اتوار کے روز پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ حلقہ میں اے این پی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار حسین احمد المعروف خان نواب ہےں اور تحریک انصاف کا امیدوار حاجی فضل مولا ہےں۔خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ جیتنے کے امکانات اے این پی کے امیدوار کے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا