پیٹرا کویٹووا

پیٹرا کویٹووا نے ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

دو مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو کو شکست دیکر ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا،

32 سالہ پیٹرا نے فائنل میں با آسانی چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی ، دوسری جانب مردوں کے مقابلے میں امریکا کے ٹیلر فریٹز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی میکسمی کریسی کو فائنل میں سخت مقابلے کے بعد چھ دو، چھ سات(چار سات)، سات چھ(سات پانچ) سے شکست دیکر دوسری بار ایسٹبورن کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اپنی کامیابی کے پیٹرا کا کہنا تھا کہ ومبلڈن اوپن سے قبل اس ٹورنامنٹ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور اب میں ومبلڈن اوپن میں زیادہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کروں گی ان کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں اور بھرپور فارم میں بھی ہوں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی