عماد وسیم ایک مقبول پاکستانی کرکٹر ہیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر ہیں ۔ اگست 2019 میں مقبول کرکٹر عماد وسیم نے اسلام آباد میں خوبصورت ثانیہ اشفاق سے شادی کی۔
ثانیہ اشفاق برطانیہ میں پیدا ہونے والی پاکستانی ہیں۔ اس جوڑے کی ایک خوبصورت بیٹی عنایہ عماد وسیم ہے۔ عماد وسیم اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے تھائی لینڈ میں موجود ہیں اور اس سحر انگیز سفر کی تصاویر ان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
عماد وسیم اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں پرسکون وقت گزار رہے ہیں۔ ثانیہ اشفاق اپنی بیٹی اور اپنے شوہر کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں۔