ایس ایچ او خیبر

ایس ایچ اوخیبرمنشیات سمگلرنکلا،بیٹے سمیت گرفتار

پشاور(جنرل رپورٹر)ضلع خیبرکا حاضر سروس ایس ایچ او ملاگوری اور اس کا کانسٹیبل بیٹا منشیات سمگلنگ میں ملوث نکلے،

دونوں کو پشاور میں بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جنہیں معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی،

پشاور پولیس کے مطابق ملزم ایس ایچ او محمد شعیب اور اس کا بیٹا عابد اللہ خیبر پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں، ملزم اپنے بیٹے عابد اللہ کے ہمراہ گاڑی کے ذریعے ہیروئن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کو پیر زکوڑی پل پشاور کے قریب گرفتار کیا گیا، دونوں سے 12 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے،

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک
مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

سی سی پی اوپشاور محمد اعجاز خان نے ایس ایچ او تھانہ ملاگوری محمد شعیب اور اسکے کانسٹیبل بیٹے کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کےساتھ ساتھ محکمانہ کاروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ دونوں کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔