عثمان خواجہ

عثمان خواجہ نے برسبین ہیٹ سے 4 سالہ معاہدہ کرلیا

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے برسبین ہیٹ کے ساتھ چار سال کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے مطابق وہ ٹیم کی قیادت بھی کرینگے،

معاہدے کے مطابق عثمان خواجہ آنے والے سیزن میں برسبین ہیٹ کو دستیاب ہونگے، عثمان خواجہ جو برسبین کے رہائشی ہیں لیکن انہوں نے شیفیلڈ شیلڈ اور مارش کپ میں کوئنز لینڈ کی قیادت کی ہے جبکہ بگ بیش لیگ میں وہ سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں ،

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

معاہدے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ کوئنز لینڈ میرا گھر ہے اور مجھے یہاں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کا لطف الگ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا اور جو اعتماد مجھے پر کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا