خادمین بھرتی

خادمین بھرتی کے نام پرٹریول ایجنٹس لاکھوں بٹور کر رفوچکر

پشاور(نامہ نگار)سعودی عرب میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کی خدمات کےلئے خادمین کو بھرتی کرنے کا جھانسہ دے کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوسر باز ٹریول ایجنٹس نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے ہزاروں افراد سے میڈیکل کرانے کی آڑ میں لاکھوں رو پے ہتھیا کر رفوچکر ہوگئے،

اس امر کا انکشاف پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد مالکی اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو متاثرین کی جانب سے بھیجی گئی درخواستوں میں کیا گیا ہے جن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف ٹریول ایجنسیوں کی جانب سے قومی اخبارات میں خادمین حج کی بھرتی ویزا، ٹکٹ فری اور 1400ریال تنخواہ کے اشتہارات دیئے اور عوام کو جھانسہ دیکر میڈیکل کرانے کی آڑ میں نو سے دس ہزار روپے فی کس وصول کیا گیا جس کی اصل فیس250 روپے ہے،

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

مذکورہ ایجنٹس لاکھوںروپے ہتھیا کر رفو چکر ہوگئے، درخواستوں میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹریول ایجنسیوں کے ارکان نے جن میڈیکل لیبارٹریوں میں بھیجتے تھے تو یہ موقف اختیار کیا جاتا کہ سعودی عرب کے سفارتخانہ کے عملے نے مذکورہ لیبارٹریوں کی منظوری دی ہے جنہیں بھاری کمیشن ادا کی جاتی ہے اس سلسلے میں مطالبہ ہے کہ خادمین کے نام پر لوٹ مار کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان