17 سالہ لیگ سپنر ریحان احمد

17 سالہ لیگ سپنر ریحان احمد انگلینڈ لائنز سکواڈ کا حصہ بن گیا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سترہ سالہ لیگ بریک گگلی بائولر ریحان احمد کو انگلینڈ لائنز کے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے،

یہ سکواڈ آئندہ ہفتے سے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کیخلاف دو ون ڈے میچ کھیلے گا، ریحان احمد کو ان کی جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران عمدہ کارکردگی کی بنا پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

ریحان نے اب تک ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انیس وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جو کسی بھی دائیں ہاتھ کے لیگ سپنر بائولر کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے مزید اظہار کیلئے انگلینڈ لائنز سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،

ریحان احمد نے انگلینڈ کی جانب سے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور چار میچوں میں انہوںنے بارہ وکٹیں حاصل کی تھیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق ریحان احمد ابھرتے ہوئے لیگ سپنر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں آگے بڑھنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی