نیوزی لینڈ مینز و ویمنز کرکٹرز کے معاوضے

نیوزی لینڈ مینز و ویمنز کرکٹرز کے معاوضے یکساں کردیئے گئے

نیوزی لینڈ کرکٹ  اور پلیئرز ایسوسی ایشن نے پانچ سالہ معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو یکساں تنخواہ ملے گی۔

معاہدے کا مطلب ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر یکساں میچ فیس ادا کی جائے گی۔

مرد کھلاڑی زیادہ ریٹینرز حاصل کریں گے کیونکہ وہ زیادہ میچز اور فارمیٹس کھیلنے کے ساتھ ساتھ زیادہ ٹریننگ بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

معاہدے کے حوالے سے نیوزی کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ "یہ ہمارے کھیل میں سب سے اہم معاہدہ ہے،” اس معاہدے کے تحت  ڈومیسٹک ویمن کرکٹرز  معاہدوں کی تعداد 54 سے بڑھ کر 72 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے کہا: ’’یہ بہت اچھا ہے کہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک  خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے ساتھ ایک ہی معاہدے میں تسلیم کیا جائے۔

"یہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور نوجوان خواتین اور لڑکیوں  کو کھیل کی جانب راغب کرنے کا بہت طریقہ ہے۔”