سری لنکا میں ہزاروں مظاہرین کا صدارتی محل پر دھاوا

ویب ڈیسک: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سری لنکا میں حکومت مخالف مارچ میں ہزاروں افراد نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔ سری لنکا کے جھنڈے اور ہیلمٹ پکڑے کچھ مظاہرین صدر راجا پاکسے کی رہائش گاہ میں گھس گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق احتجاج میں شریک افراد کو منتشر کرنے کے لیے فوج نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ مظاہرین ملک کے زوال کا ذمہ دار صدر راجا پاکسے کو ٹھہرا رہے ہیں اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت سے دوستی کرانے کا فیصلہ کابینہ کریگی، اسحاق ڈار