دورہ سری لنکا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کرکٹ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس کے میچ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا لئے ہیں، جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر سعود شکیل 30 اور آغا سلمان 43 رنز کے ساتھ موجود تھے، پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے تین، امام الحق صفر، اظہر علی 43، بابر اعظم 88، فواد عالم بائیس، محمد رضوان اکتیس، شان مسعود چھ رنز بنا پائے، سری لنکا کرکٹ الیون کی جانب سے لکشیتھا ماناسنگھے نے تین، لاستھ ایبولڈینیا نے دو جبکہ دلشان مادھوشنکا اور پرامود مادھوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
