اشنا شاہ خوبصورت، متحرک، باصلاحیت اور بے باک ادارہ ہیں۔ اداکارہ جانتی ہے کہ اپنے لیے کیسے بولنا ہے اور ساتھ ہی اپنی رائے کے لیے کیسے کھڑا ہونا ہے۔ اشنا شاہ نے ہمیشہ ہر کردار کے ساتھ اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔
اب اشنا شاہ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے اداکارہ نے اپنے لئے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے۔ اداکارہ جس شخص کی محبت میں گرفتار ہوئی ہیں وہ خوش قسمت آدمی پروفیشل گالفر حمزہ امین ہیں۔ وہ پیشہ ورانہ طور پر گالف کھیلتے ہیں اور وہ ایشیا پیسیفک گالف فیڈریشن کے چیئرمین تیمور حسن امین کے بیٹے بھی ہیں۔