زمبابوے کرکٹ ٹیم آئندہ دو ماہ کے دوران بھارت بنگلہ دیش کی میزبانی کریگا

زمبابوے آئندہ دو ماہ کے دوران بنگلہ دیش اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کریگا جبکہ زمبابوے کی ٹیم آسڑیلیا کا دورہ بھی کریگی، بھارت کی ٹیم جس نے 2016 کے بعد سے زمبابوے کا دورہ نہیں کیا ہے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے زمبابوے جائیگی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ اٹھارہ، دوسرا بیس اور تیسرا بائیس اگست کو ہرارے میں کھیلا جائیگا، یہ تینوں ون ڈے میچ آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں، بنگلہ دیش کی ٹیم رواں زمبابوے جائیگی اور تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ تیس جولائی تا دو اگست تک ہونگے جبکہ پہلا ون ڈے میچ پانچ، دوسرا سات اور تیسرا دس اگست کو کھیلا جائیگا یہ تمام میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائینگے، ان دو ٹیموں کی میزبانی کے کرنے کے علاوہ زمبابوے کی ٹیم اٹھارہ سال کے طویل وقفے کے بعد آسڑیلیا کا دورہ کریگی، زمبابوے نے آخری بار 2003-04 میں آسڑیلیا کا دورہ کیا تھا، دورہ آسڑیلیا کے دوران زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ اٹھائیس، دوسرا اکتیس اور تیسرا ون ڈے میچ تین ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا