دوسرے ٹیسٹ سے قبل شاہین آفریدی، سری لنکا کے مہیش تھیکشنا ٹیم سے باہر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث جبکہ سری لنکا کے سپنر مہیش تھیکشنا دائیں ہاتھ میں چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، شاہین آفریدی کو گھٹنے میں انجری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز فیلڈنگ کے دوران آئی تھی جس کے بعد سے وہ تکلیف میں مبتلا تھے اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دیا ہے،شاہین آفریدی نے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں، گھٹنے میں انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی کو اب اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید انتظار بھی کرنا ہے، شاہین نے آب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 99 شکار کر رکھے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں فاسٹ بائولر حارث رئوف یا فہیم اشرف میں سے کسی ایک کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں موقع مل سکتا ہے، مہیش تھیکشنا کی جگہ سری لنکا نے 22 سالہ آف بریک بولر لکشیتھا ماناسنگھے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ماناسنگھے نے ابھی تک سری لنکا کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ہے لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا شاندار  ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 17 میچوں میں 73 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 582 رنز  بھی بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا