قومی انڈر 19 چیمپئن شپ

قومی انڈر 19 چیمپئن شپ پیر سے کراچی میں کھیلی جائے گی

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بارہ ٹیموں کے مابین نیشنل انڈر 19 چیمپئن 25 جولائی سے 23 اگست تک کراچی میں جاری رہے گی۔ دو روزہ کرکٹ کی طرز پر کھیلی جانے والی اس چیمپئن شپ کا فائنل یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل تین روز پر مشتمل ہوگا، جو 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔

چیمپئن شپ میں شامل ٹیموں کو دو مختلف گروپس، پول اے اور پول بی، میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام ایسوی ایشنز کی بلیوز ٹیمیں پول اے اور وائٹس پول بی میں شامل ہیں۔ ایونٹ کے میچز 6 مختلف وینیوز، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، راشد لطیف اکیڈمی، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، ٹی ایم سی گراؤنڈ، کے سی اے اسٹیڈیم اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی گراؤنڈ، پر کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

چیمپئن شپ میں شریک تمام 12 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حال ہی میں مکمل ہونے والے نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ اور گزشتہ سال کھیلی گئی نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان 12 اسکواڈز کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ میں شریک اسکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔