زلمی مدرسہ لیگ

زلمی مدرسہ لیگ کا پانچواں ایڈیشن آج سے گلگت بلتستان میں شروع ہوگا

زلمی مدرسہ لیگ کا پانچواں ایڈیشن آج سے گلگت بلتستان میں شروع ہوگا ۔زلمی مدرسہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے میچز 25 سے 28 جولائی تک گلگت بلتستان میں کھیلے جائیں گے.
ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں گلگت وارئیر، اسکردو ٹائیگر ،ہنزہ ایگلز، گروپ بی میں دیامیر لائنز،استور اسٹرائیکر اور نگر سٹارز شامل ہیں

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

افتتاحی میچ میں گلگت وارئیرز کا مقابلہ ہنزہ ایگل سے ہو گا دوسرے میچ میں دیامیر لائنز اور نگر اسٹارز مد مقابل ہوں گے پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن زلمی مدرسہ لیگ کا پانچواں ایڈیشن کروا کر ایک اور وعدہ پورا کر رہی ہے

زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہے ،جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد سے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں اور اس سے پاکستان اور مدارس کا مثبت امیج بھی دنیا بھر میں اجاگر ہو رہا ہےگلگت بلتستان سے قبل پشاور وزیرستان کوئٹہ اور کشمیر میں زلمی مدرسہ لیگ کے ایڈیشن منعقد کیے جا چکے ہیں

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی