رکمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: (مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سرحدوں، داخلی، مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملکی دفاع، جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف نے بارش اور سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشن کی تعریف کی جبکہ شرکاء نے بحالی، ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا