کامن ویلتھ گیمز،

کامن ویلتھ گیمز، ہاکی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کو چار ایک سے شکست دیدی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم یکے بعد دیگر پانچ منٹ کے وقفے میں دو گول سکور کرکے پاکستان کی ٹیم کو دبائو کا شکار کردیا، دوسرے کوارٹر کے ختم ہونے سے صرف پانچ منٹ قبل پاکستان نے گول سکور کرتے ہوئے خسارہ کو کم کیا، تیسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اس نے اپنی برتری دو گول سے تین گول کرلی، چوتھے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چوتھا گول سکور کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کو جیت سے بہت دور کردیا، چوتھے کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے دو مواقع ملے تاہم وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی