برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسڑیلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا ہے، آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا ڈالے، آسڑیلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی دو وکٹیں صرف انیس کے سکور پر گر گئی تھیں تاہم آسڑیلیا کی بیتھ مونے اور تالیہ میگراتھ نے عمدہ شراکت کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 160 رنز تک پہنچا دیا، بیتھ مونے 70 اور میگھان لاننگ 78 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
