کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز آسڑیلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے طلائی تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں آسڑیلیا نے فائنل میں بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ہے،

آسڑیلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز سکور کئے، آسڑیلیا کی جانب سے بیتھ مونے نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان میگ لاننگ نے 36 رنز بنائے،

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

بھارت کی جانب سے رینوکو سنگھ اور سنیہا رانا نے دو دو جبکہ دپتی شرما اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بھارت کی ٹیم 19.3 اوورز میں 152 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 9 رنز کے فرق سے ہار گئی، بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور 65 جبکہ جمائمہ روڈریگز 33 رنز بنا سکیں، آسڑیلیا کی جانب نے ایشلی گارڈنز نے تین، میگھان شٹ نے دو جبکہ ڈارسی برائون اور جیس جانسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی