ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سلیکٹرز نے مڈل آرڈر بیٹر شمرون ہیٹمائر کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا ہے، شمرون ہیٹمائر نومبر 2021 کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں ، سلیکٹرز نے ٹیم میں ایک نئے کھلاڑی آف سپنر کیون سینکلیئر کو بھی شامل کیا ہے جو ویسٹ انڈیز کی جانب سے چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں تاہم اب تک انہوں نے ون ڈے میچوں میں ڈیبیو نہیں کیا ہے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، نیکولس پرون(کپتان)، سائی ہوپ(نائب کپتان)، شمارہ بروکس، کیسی کارٹی، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل میئرز، گڈاکیش موتی(فٹنس سے مشروط)، کیمو پال، جیڈن سیلز، کیون سنکلیئر۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل