محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ

محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو سات وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے،

پاکستان کی جیت میں اہم کردار بابر اعظم کی نصف سنچری اور محمد رضوان کے ناقابل شکست 69 نے ادا کیا، دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس نیدرلینڈز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ان کی بیٹنگ لائن پاکستانی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوری ڈچ ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز پر پویلین لوٹ گئی

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 89 اور ٹام کوپر نے 66 رنز بنائے لوگن وین بیک تیرہ رنز بنا سکے ان تین کے علاوہ کوئی ڈچ کھلاڑی سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور محمد نواز نے تین تین جبکہ نسیم شاہ نے دو ، محمد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 33.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 69 ناٹ آئوٹ جبکہ بابر اعظم 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے آغا سلمان نے پچاس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نیدرلینڈز کی جانب سے ویووین کنگما نے دو جبکہ آریان دت نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔