پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف مشن کلین سویپ مکمل

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تیسرے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دیکر مشن کلین سویپ مکمل کرلیا ہے، پاکستان کی جیت میں اہم کردار نوجوان فاسٹ بائولرز محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ نے ادا کیا، نیدرلینڈز جیسے جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جواب میں 49.2 اوورز میں 197 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ نو رنز کے فرق سے ہار گئی

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

نیدرلینڈز کی جانب سے ٹام کوپر نے 62 ، وکرم جیت سنگھ نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ جبکہ محمد وسیم جونیئر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 206 رنز بنائے تھے جس میں بابر اعظم کے 91 رنز نمایاں تھے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا