سرینا ولیمز کا یو ایس اوپن میں جیت کے ساتھ آغاز

امریکا سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز جو اپنے کیریئر کا آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو اوپن کھیل رہی ہیں نے پہلے رائونڈ میں کامیابی حاصل کرلی ہے، چالیس سالہ سرینا ولیمز نے پہلے رائونڈ میچ میں اپنی حریف مونٹینگرو کی دنکا کوینک کو با آسانی چھ تین اور چھ تین سے شکست دیدی، سرینا ولیمز جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے بعد ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ایسٹونیا کی کھلاڑی آنیٹ کونٹاویٹ کے ساتھ ہوگا، سرینا ولیمز اپنے کیریئر میں اب تک 23 سنگلز گرینڈ سلام اعزازات جیت چکی ہیں اور انہیں آسڑیلیا کی سابق کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کے سب سے زیادہ اعزازات جیتنے کیلئے اس ٹورنامنٹ میں کامیابی درکار ہے، سرینا اپنی بہن وینس ولیمز کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے یو ایس اوپن کے ویمن ڈبلز میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا