نیپرا نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی

نیپرا نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی

ویب ڈیسک: نیپرا نے بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے جولائی کی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ میں 4 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج ہوئی ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 34 پیسے کی منظوری دے دی۔ سی پی پی اے نےبجلی 4 روپے 69 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ نیپرا کے اس فیصلے سے فیصلے سے بجلی صارفین پر 59 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع