ایشیا کپ

ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کی ٹیم کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 183 رنز سکور کئے اور اس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے، بنگلہ دیش کی جانب سے آصف حسین 39، مہدی حسن میراز 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور چمیکا کرورتنے نے دو دو جبکہ دلشان مادھوشنکا، مہیش تھیکاشنکا اور فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا