ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ آسڑیلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق فاسٹ بائولر جسپریت بمبرا اور ہرشل پٹیل کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان فاسٹ بائولر ارشدیپ سنگھ کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے ارشدیپ پٹیل نے رواں ماہ ہی بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ڈیبیو کیا تھا ، سلیکٹرز نے دیپک چاہر اور محمد شامی کو ریزور کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے، اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، روہیت شرما(کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادیو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت، دانیش کارتھیک، ہاردیک پانڈے، ایشون ، یوزویندرہ چہل، اکثر پٹیل، جسپریت بمبرا، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ، ریزرو کھلاڑیوں میں محمد شامی، شریاس ایر، روی بشنوئی اور دیپک چاہر۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر