نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی مسلسل دوسری شکست

ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نادرن پنجاب کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو چھ رنز سے شکست دیدی، خیبرپختونخوا کی یہ ٹورنامنٹ میں دوسری مسلسل شکست ہے ، تفصیلات کے مطابق نادرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، نادرن کی جانب سے ذیشان ملک نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، مبصر خان نے بائیس جبکہ عامر جمال نے بیس رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے احسان اللہ اور عمران خان نے تین تین وکٹیں لیں، جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز سکور کرسکی اور میچ چھ رنز سے ہار گئی، خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد حارث نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41، عادل امین نے 33 جبکہ خالد عثمان نے اٹھائیس رنز بنائے، نادرن کی جانب سے مہران ممتاز نے تین، زمان خان نے دو جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی، نادرن کے ذیشان کو پلیئر آف میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی