نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی دو وکٹوں سے شکست دیکر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میتھیوز 46 چینلی ہینری 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والی ایڈن کارسن نے تین، ہیلے جانسین نے دو جبکہ لی تاہو ، فران جونز، صوفیہ ڈائیون اور ایملا کیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف 40.1 اوورز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین نے 48، لورن ڈائون نے 33 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشمہ رام ہارک نے تین، شاکیرا سلیمان نے دو جبکہ چینلی ہینری، ایفے فلیچر اور سٹیفنی ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، میڈی گرین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی