چوتھا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان معین علی نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے چوتھے ون ڈے میچ کیلئے اولی سٹون کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی ہے، سٹون اس سے قبل انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں، آج کے میچ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم ڈیوڈ ملان کو ڈراپ کردیا ہے جبکہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، پاکستان ٹیم نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ان فٹ حیدر علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے جبکہ تیسرے میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے شاہنواز دھانی کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ ٹیم میں وسیم جونیئر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر